Breaking NewsEducationتازہ ترین
خلیل کھور کا ایڈمن بلاک آمد پر پرتپاک استقبال

جامعہ زکریا میں خلیل احمد کھور کی اسسٹنٹ رجسٹرار تعیناتی پر کمیٹی روم میں تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر صہیب راشد خان رجسٹرار نے خلیل احمد کھور کی بطور سکیورٹی آفیسر یونیورسٹی کے لئے خدمات کو سراہا، اور رجسٹرار آفس میں تقرری کو خوش آئند قرار دیا ۔
ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن ،اسسٹنٹ رجسٹرار ایڈمن ودیگر آفیسران نے خوش آمدید کہتے ہوئے کہ خلیل کھور کی رجسٹرار آمد ایک ایماندار اور محنتی افسر کا اضافہ ہے ،جس سے یونیورسٹی کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔
اس موقع پر خیل کھور نے کہا کہ جہاں سے اپنی نوکری کا سفر شروع کیا تھا، دوبارہ اس آفس میں آگیا ہوں یعنی اپنے گھر واپس آگیا ہوں ، رجسٹرار کی سر پرستی میں یونیورسٹی ملازمین کے مسائل حل کر یں گے ۔



















