خانیوال کے سپورٹس آفس کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا
نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے والے افسران ہی کرپشن کی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے

خانیوال کے سپورٹس آفس کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا
کرپشن نے ملک کے تمام شعبوں کو کھوکھلا کردیا، سپورٹس کا شعبہ بھی اس سے محفوظ نہ رہ سکا،
نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے والے افسران ہی کرپشن کی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے ایسی ہی کہانی خانیوال کی ہے جہاں سابق سپورٹس آفیسران نے کروڑوں کی کرپشن کی، صرف ایک تحصیل افسر کے چھ لاکھ کے جعلی بل پکڑے گئے۔
ذرائع کے مطابق تحصیل سپورٹس آ فیسر خانیوال کی غضب کرپشن کی عجب کہانی کی انکوائری آ خری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ڈویٹرنل سپورٹس آ فیسر ملتان رانا ندیم انجم نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ان شفیق خٹک اور ملک مرتضیٰ کے ہمراہ چھ لاکھ سے زائد کی کرپشن کے الزامات میں ملوث تحصیل سپورٹس آ فیسر خانیوال حبیب کے بیان قلمبند کیے۔
سیکرٹری سپورٹس پنجاب کو دی جانیوالی درخواست کے بعد انکوائری شروع کی گئی ہے جس کا فیصلہ آ ئند ہ چند روز میں متوقع ہے۔


















