Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول نیو ملتان میں “ ختم نبوت کانفرنس”

تجدید “یوم تاجدار ختم نبوت”صرف سات ستمبر کو ہی منانا کافی نہیں بلکہ اس دور فتن میں جہاں لاتعداد دشمنان اسلام ختم نبوت کے منافی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں وہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر لمحہ ،ہر آن بطور پہریدار جاگتے رہیں اور نبی پاک کی محبت و اطاعت و مودت کو حرز جاں بنائے رکھا جائے، جن جید و مستند اکابرین نے کاوش کی اور جو تحریک ختم نبوت کے حوالے سے امور سر انجام دیے گئے “نسل نو “ تک پہنچانا اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے اور کذابان امت کے مکروہ کردار اوران کی پشت پناہی کرنے والوں کے بارے میں آگہی مہم “ ہر روز “ جاری رہے، ان خیالات کا اظہار “انجمن اساتذہ پاکستان ملتان کے زیر اہتمام گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول نیو ملتان میں “ ختم نبوت کانفرنس” سے صدارتی خطاب میں حافظ محمد قاسم چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان نے کیا۔

مہمان خصوصی و مقررین میں علامہ خادم حسین سعیدی۔رانا محمد اسلم ساغر۔راجا کوثر سعیدی۔علامہ خدا بخش سعیدی۔میزبان رئیس ادارہ عابد حسین سیال ۔علامہ غلام شبیر سواگی ۔رانا کاشف نعیم۔ سید ناصر محمود بخاری۔میاں وقاص احمد قریشی و دیگر نے کیا۔

ادارے میں ہر روز صبح آمد رسول مقبول کے پروگراموں کا تسلسل بھی قابل ستائش ہے اور اسے تمام مقررین نے سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button