Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کھیلتا پنجاب ویژن کے تحت جیل میں قیدیوں کے لئے کھیلوں کے سامان کی فراہمی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ‘کھیلتا پنجاب’ ویژن کے تحت جیل میں قید قیدیوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے پنجاب بھر کی مختلف جیلوں میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا شروع ہوگیا ہے۔

اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے ڈسٹرکٹ جیل میں جگہ کے وزٹ کے بعد وہاں پر مختلف کھیلوں کا سامان بھی سپرنٹینڈینٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان عامر عمر قریشی کے حوالہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ محمد علی بھی موجود تھے عدنان نعیم نے کہاکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ہمیشہ سے کھلاڑیوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش رہا ہے، ہمارا بنیادی مقصد معاشرے کے ہر فرد کو کھیلوں کے میدان سے مستفید کراکے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کرنا ہے۔

سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان عامر عمر قریشی نے کہاکہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے مشکور ہیں جنہوں نے قیدیوں کے لیے کھیلنے کا سامان مہیاء کیا، جن سے ان کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا اور وہ جیل سے باہر جاکے معاشرے میں اپنی مثبت پہچان بنا سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button