پہلا ذوالفقار علی زلفی میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ : خداداد اور فالکن کلب نے اپنے اپنے میچ جیت لیے
پہلا ذوالفقار علی زلفی میموریل ٹی 20.کرکٹ ٹورنامنٹ مین خداداد اور فالکن کلب نے اپنے میچ جیت لیے۔
پاک الیون کے زیر اہتمام پہلا ذوالفقار علی زلفی ٹی 20 میں خان سپورٹس89 رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔
ذیشان نواز۔32.نعمان۔24 رنز بنائے۔ خداداد کی طرف سے اصغر نے چار۔ طلحہ۔ اقبال۔ اور عظیم ظفر نے دو۔ دو وکٹ حاصل کیں.بعد میں کھیلتے ہوئے خداداد جمخانہ نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔طلحہ قیوم نے 58.محمد اویس نے 30رنز بنائے۔
محمد مرسلین اور محمد عمران ایمپائرز جبکہ بلال حنیف سکورر تھے۔
دوسرے میچ میں فالکن کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 192رنز بنائے۔حسن حمید۔54.سعید احمد۔48رنز بنائے جبکہ نعمان جاوید نے چار وکٹیں حاصل کیں۔بعد میں کھیلتے ہوئے بولان کلب 99رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔
عثمان ہاشمی۔33.شمریز خان 25رنز بناکر نمایاں رہے۔فالکن کی طرف سے فیصل نے چار۔عثمان 3اور معاذ بن اکبر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
محمد مرسلین اور نورالدین قمر ایمپائر تھے۔


















