Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان : سپورٹس گراؤنڈ میں جاری کڈز سمر کیمپس اختتام پذیر ہوگیا

حکومت پنجاب اور سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام دو ماہ سے جاری کڈز کوچنگ اینڈ سمر کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔

چودہ اگست کے پر مسرت موقع پر تقریبات جشن یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں کڈز کیمپ کی اختتامی تقریب سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوئی، جس میں کڈز سمر کیمپ میں شامل ۔بیڈمنٹن۔ٹیبل ٹینس۔کراٹے۔تائیکوانڈو۔جمناسٹک میں شامل بچوں نے اپنے والدین اور یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے فٹبال۔باسکٹ بال۔رسہ کشی کے مقابلہ جات میں۔انڈر 16بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ملتان کی معروف شخصیات میڈم ارم سلیمی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی پی آر۔علی جبران چیرمین لاء ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور۔چوہدری صغیر احمد۔چوہدری اشفاق احمد۔ابن قاسم بلائنڈ سنٹر کی چیئرپرسن محترمہ سعدیہ کرمانی۔عمران احمد۔ میڈم شائستہ قیصر صوبائی کوچ ۔فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان۔نور خان قیصرانی ٹی ایس او ملتان صدر نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں شائقین کے لیے چودہ۔اگست کے حوالہ سے کراٹے۔تیکوانڈو۔ٹیبلو۔جمناسٹک۔اور ابن قاسم بلائنڈ سنٹر کے بچوں نے خصوصی طور پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔جس سے موجود والدین اور بچے بہت محظوظ ہوئے، اور شاندار پرفارمنس پر دل کھول کر داد دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت سپورٹس بورڈ پنجاب اور کمشنر ملتان کی ہدایت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے چھوٹے بچوں کے لیے کوچنگ اینڈ ٹریننگ سمر کیمپ کا آغاز دو ماہ پہلے کیا تھا، اس کیمپ میں بچوں کی کثیر تعداد نے مختلف کھیلوں میں ٹریننگ حاصل کی۔
ان کی ٹریننگ کے لیے کوالیفائیڈ کوچز کا چناو کیا گیا جنہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان بچوں کو ٹریننگ دی۔

یہاں پر ہم ان تمام والدین کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے۔اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا، اور یہ سمر کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے قیام کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح نے انتھک محنت کی، اور ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک آزاد ملک کا تحفہ پاکستان کی شکل میں دیا جہاں ہمیں ہرطرح کی آزادی میسر ہے۔اس لیے آج کے دن رنگارنگ تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

کمشنر ملتان کی خصوصی ہدایت پر ہم نے بچوں اور ان کے والدین کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلے اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا تاکہ آنے والی نسل کو آزادی کی عظیم داستان سے روشناس کرایا جائے۔

تقریب کے آخر میں سمر کیمپ میں شامل بچوں میں اسناد اور شرٹس جبکہ کوچز خالد کمانڈو۔انیس خان۔محمد اظہار۔شہباز احمد۔مرزا خالد حلیم۔۔قمبر علی رضوی۔مہوش مختیار۔سمعیہ اعجاز۔ایمن خان۔سعدیہ اقبال۔محمد شاہد۔ناصر حسین ۔محمد عدنان۔جنید اقبال۔اسد حبیب کو خصوصی شیلڈز دی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button