Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں کے طلباء کے لئے آن لائن کلاسز کا اجراء نہ ہوسکا

سموگ کی وجہ سے چھٹیوں کے دوران بچوں کی آن لائن کلاسز کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی آن لائن کلاسز کا اجراء نہ ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکولوں میں آن لائن کلاسز کے لیے انفراسٹرکچر ہی نہیں ہے جبکہ اب بھی سہولیات نہ ہیں، سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت زیادہ تر پرنسپل رومز تک محدود ہے۔

اساتذۃ کو کہنا ہے کہ 2010 کے بعد کمپیوٹر لیبز کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا، کمپیوٹر لیبز اس قابل نہیں کے آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جائے، طلبہ کو واٹس ایپ کے ذریعے سے سبق شئیر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چھٹیوں کے باعث زیادہ تعلیمی حرج نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کا ہو رہا ہے، شہر میں انٹرنیٹ سگنلز ویک ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button