Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سہولیات کی کمی، میٹرک پاس کرنے والے طلباء کا سرکاری کالجز پر عدم اعتماد

رواں سال بھی میٹرک میں پاس اکثریت لائق بچوں کا سرکاری کالجز پر عدم اعتماد رہا، ترجیح سرکاری کالجز کی بجائے نجی کالز رہے۔

سرکاری کالجز میں داخلہ لینے والوں میں زیادہ تر آئی سی ایس کو ترجیح دے رہے ہیں، لڑکوں کی نسبت لڑکیاں سرکاری کالجز میں زیادہ داخلے لے رہی ہیں، اب تک ڈیڑھ لاکھ کے قریب طلبہ آئی سی ایس میں داخلہ لے چکے ہیں۔

دوسرے نمبر پر آرٹس ،تیسرے نمبر پر طلباء کی ترجیح پری میڈیکل رہی، میٹرک میں اچھے نتائج پر پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کو ترجیح دی جاتی ہے۔

سرکاری کالجز میں اب تک 20 فیصد طلباء نے پری میڈیکل کالجز میں داخلہ لیا، 36 فیصد کے ساتھ آئی سی ایس طلباء کی پہلی، 33 فیصد کے ساتھ آرٹس دوسری چوائس رہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button