Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈز کو امتحانی ڈیوٹی کے اساتذہ کی کمی ہوگئی

سینکڑوں اساتذہ نے امتحانی ڈیوٹی لگنے کے باوجود سنٹر سپرنٹینڈنٹ کو رپورٹ نہیں کی۔
اساتذہ کی غیرحاضری کے باعث سنٹر سپرنٹینڈنٹ کو اپنے طور پر سٹاف ارینج کرنا پڑ رہا ہے، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اساتذہ کی فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔
کہاگیا ہے کہ سکولوں سربراہان کے کی جانب سے اساتذہ کو ڈیوٹیاں کرنے سے نہ روکا جائے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سکول سربراہان کو ڈیوٹیوں کیلئے اساتذہ کو فوری این او سی جاری کرنے کی ہدایات کردی ہے۔




















