این ایس لیگ 6 : لاہور اور سی ڈی این ٹاپ پوزیشن پر اگئے

نیشنل سیونگز کے زیراہتمام زواری سٹیڈیم پر جاری این ایس لیگ 6 میں لاہور اور سی ڈی این ٹاپ پوزیشن پر اگئے۔
لیگ رائونڈ کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان۔ گوجرانوالہ۔ بہاولپور اور ایبٹ آباد کی ٹیمیں فائنل فور میں جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں۔
دریں اثناء این ایس لیگ 6 کے فلڈ لائٹ مقابلوں کے آغاز پر زواری سٹیڈیم پر دلکش آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا ، جس سے سٹیڈیم کی حدود میں فضاء رنگ برنگی روشنیوں سے سج گئی ۔
اس تقریب کے مہمانان خصوصی معروف سماجی شخصیت امیر اللہ شیخ تھے، انہیں ایونٹ انتظامیہ کی طرف سے یادگاری سووینئر چیف آرگنائزر و ریجنل ڈائریکٹر نیشنل سیونگز ملتان نے پیش کیا۔
دریں اثناء چیف منیجر سٹیٹ بنک ملتان وقاص کاشف باجوہ نے بھی میچ دیکھا۔
علاوہ ازیں این ایس لیگ6 کے سنسنی خیز مقابلوں کے دوران شائقین کا جوش و خروش بڑھانے کیلئے ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے ہر شہر کی ٹیم کی مناسبت سے خصوصی طور پر تیار کیے گئے نغمے بھی چلائے گئے۔
نغموں کے سازو آواز ، دھنوں پر میچز جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے علاقائی رقص بھی پیش کیے۔


















