Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی : جوڈیشل کمیشن نے 11 ججز کو کنفرم دو کو فارغ کرنے کی سفارش کردی

چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشل ججز کنفرم جبکہ 2 کو فارغ کرنے کا کہہ دیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے 11 ججز کو کنفرم کرنے کی سفارش کردی ، جسٹس شکیل احمد ،جسٹس صفدر سلیم شاہد ،جسٹس احمد ندیم ارشد ،جسٹس محمد طارق ندیم،جسٹس محمد امجد رفیق ،جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین ، جسٹس علی ضیاء باجوہ،جسٹس سلطان تنویر، جسٹس محمد رضا قریشی ، اور جسٹس راحیل کامران شیخ کو کنفرم کرنے کی سفارش کی گئی۔

جسٹس سہیل ناصر اور جسٹس محمد شان گل کو کنفرم نہیں کیا گیا۔

ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز 7 مئی 2021 کو تعینات کئے گئے, 13 ایڈیشنل ججز کو ایک سال کی مقررہ مدت کے بعد مزید 6 ماہ کی توسیع دی گئی تھی , مقررہ مدت 6 جون کو پوری ہورہی تھی۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی ، جسٹس سردار طارق مسعود نے شرکت کی. جسٹس سید منصور علی شاہ ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بھی شریک ہوئے، ہائیکورٹ کے سنئیر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان سمیت جوڈیشل کمیشن کے دیگر ممبران شرکت ہوئے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button