Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : سلیکشن بورڈ کے خلاف ہائی کورٹ ملتان نے حکم امتناعی جاری کردیا

زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بور ڈ اجلاس پر حکم امتناعی جاری کردیا گیا۔
حالیہ سلیکشن بورڈز میں غیر قانونی فیصلوں کے خلاف ہائی کورٹ میں 9 رٹ پٹیشنز دائر کی گئی ہیں جس میں چار کیسز کی سماعت گزشتہ روز ہوئی۔
جس میں عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے 18 اگست تک معاملہ حل کرنے کے لئے یونیورسٹی کو آرڈر دے دیا ہے۔
واضح رہے اس سلیکشن بورڈ اجلاس میں ٹی ٹی ایس اساتذہ کی ترقی ک تمام کیسز روک دیے گئے، جس سے یونیورسٹی پر مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا کیونکہ ٹی ٹی ایس کی ادائیگی ایچ ای سی نے کرنی ہوتی ہے اگر یونیورسٹی اساتذہ کو ترقی نہیں دیتی تو اس کو جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔




















