لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو 20 دسمبر سے سکول بند کرنے کاحکم

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کی شدت میں اضافہ پر عدالت کا اظہار تشویش کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو 20 دسمبر سے سکول بند کرنے پر غور کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ اگر پنجاب حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو عدالت فیصلہ کرے گی۔
پوری دنیا میں مارکیٹس چھ بجے بند ہوجاتی ہیں۔یہاں پربازار جلد کیوں نہیں کھل سکتے۔
دنیا بھر میں تو شام چھ بجے فلائٹس بھی بند کردی جاتی ہیں۔بازاروں کےاوقات کار کو کم ہونا چاہیے۔
جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگرز کی درخواست پر سماعت کی ،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات علی اعجاز ، ڈائریکٹر ہی ڈی ایم اے حمید اللہ ملک سمیت دیگرز پیش ہوئے،جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی،
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے حمید اللہ ملک نے عدالت کو بتایا کہ سردی کی شدت میں اضافہ سے گرل مچھلی اور باربی کیو کہ وجہ سے دھواں میں اصافہ ہوگیا ، بار بی کیو کہ دھویں سے سموگ میں اضافہ ہورہا ہے مارکیٹیں جلد بند کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے مارکیٹ جلد بند کرنے کی تجویز کا معاملہ مؤخر کردیا ،عدالت نے بھٹہ مالکان کو ایک ہفتہ میں جرمانے جمع کرنے کا حکم دے دیا ۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا جن بھٹوں کو ماحولیاتی جوڈیشل کمیشن نے جرمانے کیے اگر ادا نہ کریں توسیل کردیں ،عدالت کا محکمہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو بھٹہ چوک تعمیر کے لیےفوکل پرسن مقرر کرنے کا حکم دیا۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گلبرگ کمرشلائز عمارتوں کی تیزی سے تعمیرات جاری ہیں ، جسٹس شاہد کریم نے کہا اس پر ایل ڈی اے کو ازسرنوء جائزہ لینا چاہیے،



















