عدالت عالیہ نے ایمرسن یونیورسٹی سمیت تین یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی روک دی

لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے ایمرسن یونیورسٹی سمیت دیگر 3 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔
تفصیل کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹرالیاس طارق نے عدالت عالیہ میں دائر کی گئی رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ ہائر ایجوکیشن نے ایمرسن یونیورسٹی ، سرگودھا یونیورسٹی ، اور ساہیوال یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تعیناتی میں مقررہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی گئی۔
جس پر عدالت نے جواب طلب کی تھا، جس کی روشنی میں عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کہ قرار دیا کہ جس وقت انٹرویو کیے گئے اس وقت پنجاب ایچ ای سی کے چیئرمین کی پوسٹ خالی تھی۔
جس کی وجہ سرچ کمیٹی مکمل فعال نہیں تھی، جس کی وجہ سے مقررہ ایس اوپیز نظر انداز ہوئے ۔
اس لئے اس کیس پر پیرا وائز جواب دئے جائیں اور جبکہ عدالت فیصلہ نہیں کرتی اس وقت بھرتی کے عمل کو جاری رکھا جائے ۔
تاہم امیدواروں کے حتمی نام جاری نہ کئے جائیں اوراپنے جوابات 22مارچ تک عدالت میں پیش کئے جائیں۔


















