Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سٹوڈنٹ الرٹ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور ہائیکورٹ نےہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سٹوڈنٹ الرٹ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا، فریقین سے 30 اگست کو جواب طلب ۔
جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت تعلیم حاصل کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کس قانون کے تحت سٹوڈنٹ الرٹ جاری کیا گیا؟ جسٹس جواد حسن ہے نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس لاہور کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد این سی بی اے کا رحیم یار خان سب کیمپس قائم کیا ۔قانونی تقاضے پورے ہونے کے باوجود ایچ ای سی نے سٹوڈنٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے داخلوں سے روک دیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اسٹوڈنٹ الرٹ جاری کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے ۔
جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ 2002 کے بعد پنجاب کے ہر ضلع میں پبلک پرائیویٹ یونیورسٹیاں قائم ہو چکی ہیں ۔یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ طلبہ کا فائدہ صنعتوں کو بھی ہوگا ۔رحیم یار خان میں سی پیک کی وجہ سے انڈسٹریز میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔
این سی بی اے سمیت دیگر تعلیمی اداروں کا پسماندہ علاقوں میں سب کیمپس کا قیام ایک خوش آئند فیصلہ ہے،عدالت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30 اگست تک ملتوی کردی کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button