Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زمان خان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرادیا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دے دی.

یہ لاہور قلندرز کی چوتھے میچ میں تیسری کامیابی ہے.میچ کے آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے محض 12 رنز درکار تھے.

اس موقع پر اعظم خان اور آصف علی جیسے پاور ہٹرز بھی کریز پر موجود تھے ، تاہم نوجوان فاسٹ باؤلر زمان خان نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے 6 گیندوں پر صرف تین رنز دے کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی.

اس دوران نے انہوں نے آصف علی کو پویلین کی راہ دکھائی.شاندار باؤلنگ پر زمان خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا.

175 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز پر ہمت ہار گئی. کولن منرو اور شاداب خان کی چوتھی وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح نہ دلاسکی.

کولن منرو نے 60 جبکہ شاداب خان نے 52 رنز کی اننگز کھیلی. حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں.اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے.

اوپنرز عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے 83 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کرکے جیت کی بنیاد رکھی تھی.

عبد اللہ شفیق 24 گیندوں پر 44 اور فخر زمان 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.ان دونوں کے علاوہ ہیری بروک 37 اور ڈیوڈ ویزے 20 رنز بنا کر نمایاں رہے.

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور وقاص مقصود نے چار چار وکٹیں حاصل کیں.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button