Breaking NewsSportsتازہ ترین
لاہور قلندرز سوہن حلوے کے شوقین نکلے
ملتان کی سوغات سوہن حلوہ سب کی کمزوری ہے ، ایسے میں لاہور قلندرز بھی سوہن حلوے کے شوقین نکلے ، ان کایہ شوق فاسٹ بالر جلات خان نے پورا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے شہر کی سوغات میری ٹیم کے کھلاڑی نہ کھائیں، ایسا نہیں ہوسکتا اس کےلئے انہوں نے صبح سویرے سوہن حلوے کے ڈبے بنوائے ، اور سب کھلاڑیوں کے دروازے کھٹکھٹا کر ان کو نیند سے اٹھا کر حلوہ پیش کیا ۔
شاہین شاہ آفریدی نے حلوہ خود بھی کھایا، اور اپنے ہاتھ سے جلات کو بھی کھلایا، اور شکریہ ادا کیاجس نے ان کی پسندیدہ مٹھائی کھلائی ۔
جلات کا کہنا تھا کہ ساتھی کھلاڑی میرے علاقے میں آئے ہیں، میں نے سوچا کھلاڑیوں کو اپنے علاقے کی سوغات کھلاؤں، مجھے امید ہے کہ کھلاڑیوں کو ملتان سوغات پسند آئے گی۔