لاہور سکول آف اکنامکس یونیورسٹی لاہور کے وفد کا ملتان کالج آف آرٹس کا دورہ

چیئرپرسن میڈیا سٹڈیز اینڈ آرٹ و ڈیزائن پروفیسر ڈاکٹر رابعہ نادر کی سربراہی میں 6 رکنی اساتذہ کے وفد نے کالج آف آرٹس کا دورہ کیا۔ جہاں پرنسپل ڈاکٹر صوفیہ عمر و دیگر فیکلٹی ممبران نے انہیں ویلکم کیا۔
لاہور کے وفد نے کالج کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا، اور کالج آف آرٹس کے طلباء کے ساتھ آرٹ اینڈ ڈیزائن و ڈیجیٹل و سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے بھی گفت گو کی۔
اس موقع پر وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے ساتھ ملاقات کی، اور دونوں اداروں کے مابین تعلیمی سرگرمیوں کو موثر بنانے کے لیے سیر حاصل گفتگو کی، اور اس بات پر زور دیا کہ باہمی تعاون سے فیکلٹی ممبران اداروں کا دورہ کریں اور لیکچر دیں۔
وائس چانسلر نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سکول آف اکنامکس کے اساتذہ کرام کے ساتھ مل کر خوشی ہوئی، اور توقع کرتا ہوں کہ دونوں اداروں کے اساتذہ کرام کے لیکچرز سے طلباء کو بے حد فائدہ ہوگا اور بہاء الدین زکریایونیورسٹی اور سکول آف آرٹس جدید رجحانات کو اپنانے میںکامیاب ہوں گے۔
اس موقع پر آر او ڈاکٹر طاہر محمود و دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
بعدازاں وفد نے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز اینڈ سرائیکی ریسرچ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔



















