Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں بھی قبضہ گروپ آگیا

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کلرک صفدر کمبوہ نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مکان ڈی 22 خالی نہ کیا، یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مکان خالی کرانے پر لڑائی جھگڑے پر اتر آیا۔

وائس چانسلر کی ہدایات کے خلاف اپنے رشتہ دار عارف کمبوہ کو رات کی تاریکی میں خلاف ضابطہ مکان میں سامان شفٹ کرادیا۔

مکان خالی کرانے کے لئے جانیوالی ٹیم پر چادر چار دیوری پامال کرنے کے الزامات لگا کر پولیس بلوالی۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے ملازم صفدر کمبوہ نے ریٹائرمنٹ پر لاء کے مطابق یونیورسٹی کی طرف سے الاٹ شدہ مکان نمبر D22 خالی کرنا تھا، مگر مکان خالی کرنے کی بجائے اپنے قریبی رشتہ دار عارف کمبوہ کو سامان سمیت شفٹ کرادیا، اور یونیورسٹی انتظامیہ کو مکان خالی کرنے کیلئے جھوٹی تاریخیں دیکر وائس چانسلر کے خلاف ہائیکورٹ میں بے بنیاد کیس دائر کیا ، اور مکان کے حوالے سے سٹے لینے کی کوششیں کرتا رہا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کمیٹی مکان خالی کرانے کیلئے گئی تو ان پر چادر چار دیواری پامال کرنے کے الزامات لگا کر پولیس میں ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کرتے ہوئے الٹا لڑائی جھگڑا کیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے وائس چانسلر کی ہدایات پر مکان خالی کراکے جونیئر کلرک محمد ثقلین کو الاٹ کردیا ہے۔

کلرک صفدر کی طرف سے کمیٹی کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے پر شعبہ سٹیٹ منیجمنٹ کے ورکرز نے وائس چانسلر کو قانونی کارراوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست دیدی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button