Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک کے امتحانات کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات 2025 کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی آج تاریخ ہے، امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آج شام چار بجے تک داخلہ فارم جمع کرواسکتے ہیں۔
دوسری طرف نہم و دہم کی داخلہ فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، فیسوں کے اضافے سے سینکڑوں طلبا امتحان نہیں دے سکیں گے، فیسوں میں اضافہ کے سبب سینکڑوں امیدوار داخلہ بھجوانے سے محروم ہو جائیں گے۔
دہم کی داخلہ فیس میں 50 فیصد اضافہ جبکہ نہم کی فیس میں 34 فیصد اضافہ کیاگیا ہے۔
پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کا کہنا ہے کہ فیسوں کے اضافہ سے سینکڑوں طلبا امتحان نہیں دے سکیں گے، وزیر اعلیٰ فیسوں میں اضافہ بارے معاملے کانوٹس لیں، علاوہ ازیں تعلیمی بورڈز داخلہ فارم جمع کرانے کی مدت میں توسیع کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کرواسکیں ۔