Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں جدید نظام تعلیم کے لیے نئی فیکلٹیز اور ڈیپارٹمنٹ کھولنے کا فیصلہ

پروفیسرڈاکٹر شوکت ملک نے بطور وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی اپنے عہدے کا چارج سنبھالتےہی انتظامی و تعلیمی سربراہان کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر شوکت ملک نے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی جو کہ اس خطے کا سب سے پرانا تعلیمی ادارہ ہے ، جہاں سے کئی نامور شخصیات نے تعلیم حاصل کی ،اس کو دور جدید کے تقاضوں میں ہم آہنگی کی ضرورت ہے جس کے لیے نئے تعلیمی فیکلٹیز اور ڈیپارٹمنٹ بنانا ضروری ہیں۔ تاکہ اس خطہ کے بچے جدید اور سستی تعلیم حاصل کر سکیں۔

اس سلسلے میں 22جولائی کو اکیڈمک کونسل کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، وائس چانسلر نےمزید کہاکہ تمام افسران ، اساتذہ اور عملہ ایمانداری سے اپنا کام کریں، اور محنت کو شعار بنائیں۔

ان سب کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور ایمرسن نیورسٹی کو خطے کا اہم تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا ، اس کا تشخص بحال کیا جائے گا۔

یونیورسٹی کی ترقی کے لیے درکار گرانٹ کی ڈیمانڈ پنجاب حکومت کو ارسال کی جائے گی، تاکہ یونیورسٹی میں جدید تعلیم کےلیے نئے شعبوں کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button