Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

موسم کی پیشگوئی کا نظام مزید بہتربنانے کے لیے ملتان میں جدید ترین ریڈار نظام نصب کرنے کا فیصلہ

ملتان میں موسم کی پیشگوئی کے نظام کو مزید مستحکم کرنے کے لیے جدید ترین ریڈار سسٹم نصب کیاجارہاہے۔

اس سلسلے میں آٹھ کنال اراضی محکمہ آبپاشی کی جانب سے محکمہ موسمیات کے حوالے کردی گئی۔

چیف انجینئر محکمہ آبپاشی سید کلب عباس نے خصوصی تقریب میں یہ اراضی ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحب زادخان کے حو الے کی۔

اس سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں محکمہ آبپاشی کے ایگزیکٹو انجینئر آفتاب اسفند یار بھٹی، ایس ڈی او عبدالرشید بیگ اورمحکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر علیم الحسن ،خالد حسین، چیف میٹرولوجسٹ فیاض احمد بھی موجودتھے۔

منصوبے کے تحت ریڈار ٹاور بلڈنگ کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات کے عملے کی رہائش گاہیں بھی تعمیر کی جائیں گی۔ اس ریڈار کی مدد سے پنجاب کے وسیع علاقے اور بھارت کی جانب سے سیلاب کی صورتحال پربھی نظر رکھی جائے گی۔

اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور دیگر علاقوں میں رودکوہیوں کی وارننگ کا نظام بھی ممکن بنایاجاسکے گا۔
اس نظام کی تنصیب سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابوپانے میں بھی مدد ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button