Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول طلباء کا نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا دورہ

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں لرنرز کیسل اسکول کے طلباء طالبات نے تعلیمی و مطالعاتی دورہ کیا، جہاں انہیں ڈیجیٹل زراعت اور جدید زرعی ٹیکنالوجیز سے متعلق عملی مظاہرے دکھائے گئے۔

اس دورے کا مقصد طلباء کو جدید سائنسی رجحانات، تحقیق اور عملی زرعی طریقوں سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ زراعت میں ٹیکنالوجی کے کردار کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

دورے کے دوران ڈاکٹر محمد عثمان جمشید، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کنٹینیئونگ ایجوکیشن نے طلباء کو یونیورسٹی میں ڈیجیٹل زراعت کی مجموعی پیش رفت، جاری تحقیقی منصوبوں اور جدید تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی ڈیجیٹل زراعت، پریسیژن ایگریکلچر اور اسمارٹ فارمنگ کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو تعلیمی اور عملی میدان میں کامیابی سے متعارف کرا رہی ہے، جس کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، وسائل کا مؤثر استعمال اور کسانوں کی آمدن میں بہتری لانا ہے۔

ڈاکٹر عثمان جمشید نے مزید کہا کہ یونیورسٹی نوجوان نسل کو جدید زرعی علوم سے روشناس کرانے کے لیے اسکول، کالجز اور یونیورسٹی سطح پر آؤٹ ریچ اور تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے تاکہ نوجوان جدید علم اور عملی مہارت سے آراستہ ہو سکیں۔

اس موقع پر طلباء نے یونیورسٹی میں جاری حالیہ تربیتی پروگرامز کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں یو اے وی کی مدد سے فصلوں پر اسپرے کا عملی مظاہرہ دکھایا گیا۔ اس مظاہرے میں طلباء کو بتایا گیا کہ یو اے وی بیسڈ اسپرے کے ذریعے کم وقت میں زیادہ رقبے پر درست اور مؤثر انداز میں زرعی ادویات کا استعمال ممکن ہے، جس سے نہ صرف لاگت کم ہوتی ہے بلکہ ماحولیاتی اثرات میں بھی کمی آتی ہے۔

طلباء نے ڈیجیٹل زراعت اور جدید تربیتی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اسے ایک معلوماتی اور متاثر کن تجربہ قرار دیا۔

اس موقع پر اسکول انتظامیہ، ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈاکٹر فواد ظفر, ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر عمیر سلطان اور دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button