Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری کالجوں میں 531 مستقل لیکچررز بھرتی کرنے کا فیصلہ

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے تحت سرکاری کالجوں میں 531 اساتذہ بھرتی ہوں گے۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن سات مضامین میں مستقل بھرتیوں کیلئے تحریری امتحان لے گا۔
بائیولوجی، اکنامکس، سائیکالوجی اورایجوکیشن کے مضامین میں لیکچررز بھرتی ہوں گے۔
ہسٹری، اسلامیات اور فزیکل ایجوکیشن میں بھی مستقل لیکچررز بھرتی کئے جائیں گے۔
آسامیوں کے لئے پبلک سروس کمیشن نے 14 مارچ آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔
کالجوں میں لیکچررز کی بھرتیوں کیلئے ضابطہ کار پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دیاگیا ہے۔
امیدوار کمیشن کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔


















