Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین سعید انور کا نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا دورہ

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں پاکستان کے سابق کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین سعید انور نے دین اسلام پر عمل کرتے ہوے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہونے کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔

اس موقع پر انہوں نے طلباء و طالبات سے خطاب میں نوجوانوں کو علم کے ساتھ ساتھ کردار سازی اور اخلاقی اقدار کو اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی صرف محنت اور لگن سے حاصل ہوتی ہے، اور حقیقی سکون اللہ تعالیٰ کی یاد اور دین کی پیروی میں ہے۔

مزید کہا کہ رسول اکرم بطور معلم انسانیت ہمارے لیے کامل نمونہ ہیں، آپ نے اخلاقیات، رواداری، برداشت اور خیر خواہی کے ذریعے ایک مثالی معاشرہ قائم کیا،جو رہتی دنیا تک ہمارے لیے کامل نمونہ ہے۔

یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے سعید انور کی آمد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ان کا بیان نوجوانوں کے لیے رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ثابت ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button