Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ضمنی انتخابات کے باعث ملتان میں کاروباری سرگرمیاں مندی کا شکار ہوگئیں

حلقہ 2017 کے ضمنی الیکشن کے پولنگ ڈے پر شہر بھر میں کاروباری سرگرمیاں مندی کا شکار ہوگئی، دکانوں کی بڑی تعداد بند رہی ، جس حلقے میں الیکشن ہورہے ہیں وہاں عام تعطیل کا منظر رہا۔

جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی غلہ منڈی جہاں روزانہ اربوں روپے کا کارروبار ہوتا ہے، مکمل طور پر بند رہی ، شہر کے دیگر علاقوں پر بھی اس کا اثر پڑا اور دن کے اوقات میں کاروبار نہ ہونے کے برابر رہا۔

تاہم پولنگ ٹائم ختم ہونے پر کینٹ ، گلگشت ، ممتاز آباد، چوک شاہ عباس اور دیگر علاقوں میں کارورباری سرگرمیاں شروع ہوئیں، اور شہری الیکشن کے نتائج بارے تجسس میں رہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button