Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کےلئے الاؤنس کی کوششیں شروع
زکریا یونیورسٹی کے ایک سے 19 گریڈ تک کے ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کےلئے ایچ ای ڈی کو مراسلہ تحریر کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس اوپیز کے مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ، جس کے مطابق ایسے ملازمین کسی لانگ لیو پر نہ ہو، انکم ٹیکس دیتے ہوں،اور وہ ڈیپوٹیشن پر نہ ہو اور کوئی دوسرا الاؤنس نہ لے رہے ہوں وہ خصوصی الاونس کے حقدار ہوں گے۔
جس پر 25 مارچ کو ہونے والی سینڈیکیٹ نے الاؤنس کی منظوری دی ، جبکہ 2022 میں یونیورسٹی سینٹ اس کی پہلے ہی مشروط منظوری دے چکی ہے۔
اس لئے آپ کو درخواست کی جاتی ہے کہ گورنر سے حتمی منظوری لیکر مراسلہ جاری کیا جائے تاکہ ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوسکے ۔