Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتی پر پابندی لگادی گئی

سکولوں میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کے عوض نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتیوں کا کیس سامنے آنے پر محکمہ سکولزنے درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی پر پابندی عائد کردی۔
پابندی کے بعد سکول سربراہان اپنی مرضی سے نان ٹیچنگ سٹاف بھرتی نہیں کرسکیں گے۔
بھرتیوں کیلئے باقاعدہ محکمہ سے منظوری لینا ہوگی،آئندہ اخبار میں اشہتار دینے کے بعد بھرتی کیجاسکے گی۔قواعد و ضوابط کیخلاف ورزی پر بھرتی پر سکول ہیڈز کیخلاف کاروائی ہوگی۔
واضح رہے ایک ماہ قبل اخبارات میں اشتہار ات کے بعد بھرتی کاعمل شروع کیا گیا, درخواستیں جمع ہوچکی تھیں ,انٹرویو ہونے تھے جو منسوخ کردئے گئے ۔
اب مکمل پابندی لگادی گئی ہے ۔


















