Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتی تعطل کا شکار، امیدوار خوار ہوگئے

سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتی چھ ماہ سے تعطل کا شکار ہے ۔
سابق حکومت کےد ور میں بھرتی کےلئے درخواستیں طلب کی گئیں تھیں ، جن پر تاحال بھرتی مکمل نہ ہوسکی، انٹرویوز اور تحریری ٹیسٹ کے بعد بھی کامیاب امیدواروں کا اعلان نہ ہوسکا۔
حکومت کی تبدیلی کے بعد معاملہ مزید لٹک گیا ،جس کے باعث امیدوار پریشانی سے دوچار ہیں۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھرتی مکمل کرائیں ۔



















