Breaking NewsNationalتازہ ترین
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں ایک گھر پر ہم جنس پرستوں کی عالمی تنظیم کا جھنڈا لہرا دیا گیا

کراچی میں ڈی ایچ اے کے فیز 7 کے گھر پر ہم جنس پرستوں کی عالمی تنظیم ’’گے پرائڈ’’ کا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے ۔
پہلے پہل تو اہل علاقہ نے نوٹس نہیں کیا، کیونکہ یوم آزادی کے باعث ہر گھر پر قومی پرچم لہرا رہے تھے ۔
تاہم اس کے انوکھے رنگ کی وجہ سے جب توجہ اس جانب مبذول ہوئی تو پتہ چلا کہ یہ توہم جنس پرستوں کی تنظیم کا عالمی جھنڈا ہے ۔ اس حقیقت کے سامنے آنے پر اہل علاقہ نے غم وغصے کا اظہارکیا ہے ۔
Play
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر صارفین نے اس جھنڈے کی فوٹیج اپ لوڈ کردی، جس کے بعد یہ وائرل ہوگئی۔



















