Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عدالت عالیہ ملتان بینچ نے زکریا یونیورسٹی حکام کو سپورٹس سٹیوں پر میرٹ پر داخلےکرنے کی ہدایت کردی

محمد حمزہ ولد فدا حسین، محمد حذیفہ ولد محمد اشفاق اور دیگر نے وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ، سپورٹس کمیٹی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سپورٹس سیٹوں پر خلاف میرٹ داخلے کیے گئے ایسے افراد کو سلیکٹ کرلیا گیا، جنہوں نے کبھی کوئی گیمز نہیں کھیلی۔

ایل ایل بی (5 سالہ پروگرام) سیشن 2024-2029 میں داخلے کےلئے بلال احمد اور محمد نعمان الٰہی کو سلیکٹ کرلیا گیا، جس پرعدالت عالیہ جواب طلب کیا تھا۔

اب یونیورسٹی کو ڈائریکشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست گزاروں کے تحفظات کو دور کریں میرٹ پر قانون کے مطابق سلیکشن کی جائے اور ہدایت پر عمل کرکے رپورٹ 13نومبر تک عدالت کو جمع کرائی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button