Breaking NewsEducationتازہ ترین
جنوبی پنجاب کے سکولوں میں لائبریریاں فعال کرنے کے احکامات جاری
سکولوں میں لائبریری کلچر دوبارہ سے لانے کےلئے جنوبی پنجاب کے سکولوں میں اقدامات شروع کردیئے گئے ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر سکولوں میں لائبریریوں کوفعال کیاجائے ۔
سکول سربراہ پر لازم ہوگا کہ لائبریری صاف ستھری ہو، کیٹلاگ اپ ڈیٹ ہونا چاہیے ، کتابوں پر باقاعدہ نمبر لگے ہونے چاہیں ،کتابوں کے اجراء اور واپسی کا مکمل ریکارڈ ہونا چاہیے ۔
کلاس رومز میں لائبریری گروپ بنائیں، اور ان کو ڈسپلے بھی کیا جائے ۔
ہفتے میں دو پیریڈ لائبریری کے رکھے جائیں گے ۔
طلبا کی ذہنی استداد کے مطابق کتب کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔