Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

لیونل میسی نے بارسلونا کو الوداع کہ دیا

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیرباد کہہ دیا، کلب انتظامیہ نے میسی کے بارسلونا چھوڑنے کی تصدیق کردی۔
اسپیشن کلب اور میسی کم معاوضے کی شرط کے معاہدے پر متفق ہوگئے تھے، جسے جمعرات کو حتمی شکل دینی تھی، تاہم معاشی معاملات اور لیگ کے قواعد و ضوابط کے باعث معاہدہ تحریری طور پر نہیں ہوسکا، معاہدہ نہ ہونے پر دونوں جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
بارسلونا انتظامیہ نے میسی کی کلب کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے کیریئر کا آغاز بارسلونا سے ہی کیا تھا ، اور 2000 میں بارسلونا کی یوتھ ٹیم کو جوائن کیا تھا۔ میسی اور بارسلونا کے درمیان معاہدہ گزشتہ ماہ جولائی میں ختم ہو گیا تھا، اور یہی خیال کیا جارہا تھا کہ اسٹار فٹبالر کلب سے مزید معاہدہ کرلیں گے۔
لیونل میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4 مرتبہ چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں، اس دوران ‏انہیں بہترین فٹبالر ہونے پر 6 بار بیلون ڈی بھی مل چکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button