Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سیوریج کے ساتھ بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے تمام وسائل برؤے کار لارہے ہیں:ایم ڈی واسا

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان قیصر رضانے کہا ہے کہ شہری علاقوں سے بروقت نکاسی آب اولین ترجیح ہے ۔
سیوریج کے ساتھ بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے واسا اپنے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں ۔

ملتان میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے سلسلے کے باعث واسا میں ایمرجنسی نافذ ہے، تمام سٹاف اور مشینری نکاسی آب کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

واٹر ورکس روڈ، رشید آباد گراسی پلاٹ کے علاوہ شہر بھر کے تمام علاقوں کو بارش کے پانی سے بروقت کلیئر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسین آگاہی کا علاقہ جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے، بدقسمتی سے سیوریج لائن مسلسل 4 روز سے شدید بندش کا شکار ہے ۔

اندرون شہر کی نالیوں اور نالوں کا پانی جو کہ ہٹھار روڈ حسین آگاہی کے سیوریج سسٹم میں داخل ہوتا ہے ،وہ اپنے ساتھ گوبر، پلاسٹک میٹریل، جانوروں کی آلائشیں اور دیگر فلوٹنگ میٹریل سیوریج سسٹم میں لاتا ہے جس وجہ سے حسین آگاہی کی سیوریج لائن اکثر اوقات شدید بندش کا شکار رہتی ہے ۔

اب بھی واسا ٹیمیں اور مشینری 4 روز سے سیوریج لائن کو آپریشنل کرنے میں مصروف ہیں ، اور سیورمین غوطے لگا کر بھی لائن کو کھولنے کی کوششیں کررہے ہیں، مگر تمام حربے کارگر ثابت نہیں ہورہے۔

دوسری طرف واٹرورکس روڈ کی سیوریج لائن بوسیدہ ہونے اور کراؤن فیلیئرز زدہ ہونے کی وجہ سے نکاسی آب کی رکاوٹ کا سامنا رہتا ہے، اور اس مسئلے کا مستقل بنیادوں پر حل سیوریج لائن کی تبدیلی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسین آگاہی میں سیوریج لائن کی بندش کے سلسلے میں انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

وفد می تاجر رہنماخالد محمود قریشی،شیخ اکرم حکیم، جعفر قریشی اور جمیل خان شامل تھے۔

اس دوران ایم ڈی واسا نے تاجر رہنماؤں کو بتایا کہ اندرون شہر حسین آگاہی، ہنو کے چھجے دیگر علاقوں میں جالیاں لگوانے کی بھی کوششیں کی ہے، مگر فلوٹنگ میٹریل، گوبر کے بہاؤمیں کمی نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ اس تجارتی مرکز کو نکاسی آب کے مسائل سے مستقل بنیادوں پر نکالنے کے لئے عاشورہ محرم کے بعد خیام سنیما چوک سے واٹر ورکس روڈ کی سیوریج لائن گھنٹہ گھر چوک تک تبدیل کی جائے گی ۔

بعد ازاں گھنٹہ گھر چوک سے حسین آگاہی چوک ریواڑی شاپ تک بوسیدہ سیوریج لائن کو تبدیل کیاجائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حسین آگاہی میں سیوریج لائن بندش کی شکایت پر عارضی ریلیف کے لئے دو پمپ نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ سپیشل ٹیمیں سیوریج لائن کی صفائی کے لئے دن رات مصروف ہیں۔

تاجر رہنماؤں نے سیوریج لائن کی بندش کو دور کرنے اور عارضی ریلیف کے لئے واسا کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس دوران ایم ڈی واسا نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سیوریج سسٹم میں کوڑاکرکٹ، پلاسٹک میٹریل ہرگز نہ ڈالیں کیونکہ ان اشیاء کی وجہ سے سیوریج لائنیں بند ہوجاتی ہیں ، جس سے نہ صرف شہریوں کو بلکہ ادارے کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button