Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ہاسٹلز کی کنٹینز کی نیلامی نہ کرنے سے لاکھوں روپے کا نقصان

زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹلوں کی کنٹینز کی نیلامی کرنے کے بجائے ٹیچرز خود چلانے لگے، جس کی وجہ سے آکشن کی مد میں یونیورسٹی کو حاصل ہونے والی لاکھوں کی روپے کی آمدنی سے محروم ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی مین کیمپس میں گرلز اور بوائز 17ہاسٹل ہیں، جن میں 8ہزار سے زائد طلبا وطالبات رہائش پذیر ہیں، ان طلباء کی کھانے پینے کی ضروریات پوری کرنے کےلئے اندر کنٹین اور میس موجود ہیں، جن کے کرائے اور ٹھیکے کی مد میں 25 لاکھ روپے سے زائدکی آمدنی ہوتی تھی۔

بعد ازں سینڈیکیٹ کے فیصلے کی روشنی میں یہ کنٹین اور میس ہال کونسل کے حوالے کردی گئیں کہ وہ پیپرا رولز کے مطابق ان کو مشتہر کرنے کے بعد پرائیویٹ ٹھیکدار سے چلائے، ان ٹھیکدار سے کرایہ وصول کیا جائے اور یہ ٹھیکدار اپنا فیول اور بجلی استعمال کریںگے مگر ایک سال گزرنے کے باوجود ان کنٹینز کو مشتہر نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے یونیورسٹی لاکھوں روپے سے محروم رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2023-24 کے آڈٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تو ہال کونسل نے فوری طور پر چارکنٹین کی نیلامی کا اعلان کردیا ،جو آج ہوگی جن کنٹینز کی نیلامی آج ہوگی ان میں حمزہ ہال ، مریم ہال، آمنہ ہال اور عائشہ ہال شامل ہیں جبکہ باقی 13ہاسلٹز کی نیلامی کا تاحال اعلان نہیں کیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کنٹین کو خواتین ٹیچرز خود چلارہی ہیں اور کرائے اور بجلی کی مد میں کوئی ادائیگی بھی نہیں کررہی ہیں، وائس چانسلر اس کا نوٹس لیں اور تمام ہاسٹلز کنٹین کی نیلامی کرائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button