Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں لاؤڈ سیپکر اور ساؤنڈ سسٹم استعمال کرنے پر پابندی لگادی گئی

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ محکمہ سکولز کو شکایات موصول ہوئی ہیں کہ پرائیویٹ سکولوں میں لاؤڈ سیپکر اور ساؤنڈ سسٹم کا بےجا استعمال کیا جارہا ہے ۔
جس کی وجہ سے شور کی آلودگی پھیل رہی ہے اور قریب کی آبادی بھی متاثر ہوتی ہے۔
اس لئے واضح کیا جاتا ہے کہ پنجاب لاوڈ سیپکر ایکٹ کے تحت بلا ضرورت سیپکر اور ساؤنڈ سسٹم کا استعما ل کرنا منع اور خلاف قانون ہے۔
اس لئے تمام سی ای او ز کو ہدایت کی جاتی ہے ایسی شکایات کا فوری نوٹس لیں ، اور اس کا سدباب کریں اور پنجاب ساونڈ ایکٹ کے مطابق ان سکولوں کے خلاف کارروائی کریں ۔


















