Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی اداروں میں آخری تدریسی دن، طلباء کی نصف تعداد غیر حاضر رہی

ملتان اور گرد و نواح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گزشتہ روز طلبہ کے لیے آخری تدریسی دن رہا، جس کے بعد سکولوں میں مسلسل چار روزہ تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تعطیلات کے پیش نظر سکولوں میں طلبہ کی حاضری انتہائی کم رہی اور تقریباً 50 فیصد طلبہ غیر حاضر رہے۔

تعطیلات کے شیڈول کے مطابق جمعرات کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر سرکاری تعطیل ہوگی، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو بسنت کے سلسلے میں مقامی سطح پر چھٹیاں ہوں گی اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کے باعث سکول چار روز تک بند رہیں گے۔

تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں پیر کے روز دوبارہ شروع ہوں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button