ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان اپنے مطالبات پر ڈٹ گئی ، 18دسمبر سے ہڑتال کا اعلان پر قائم

ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان اپنے مطالبات پر ڈٹ گئی ، 18دسمبر سے ہڑتال کا اعلان پر برقرار ہے۔
اس سلسلے میں چیئرین ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت گیس کا تاریخی شارٹ فال شروع ہوچکا ہے جو 17سوملین کیوبک فٹ ہے، مگراس مشکل وقت میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں لیکن ہماری مشکلات کو بھی سمجھا جائے اور ہماری انڈسٹری کو بچایا جائے۔
ایل پی جی کے کاروبار میں پولیس کی برائے راست اور سول ڈیفنس کی بے جاہ مداخلت ختم کی جائے، ایل پی جی کا کاروبار جاری رکھنے کے لیے سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہوراور فیصل آباد کی طرح ایل پی جی دوکانوں کے لیے ایس او پیز(ایل پی جی سیفٹی نکات)فوری تشکیل دیے جائیں۔
جس میں پولیس کی برائے راست مداخلت کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ تاکہ اس تاریخ ساز قدری گیس کے شاٹ فا ل کی وجہ سے عوام کو گیس کی دشواری نہ ہو جو ایس اوپیز (ایل پی جی سیفٹی نکات)جاری کیے جائیں گے ہم اس پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پولیس اور سرکاری اداروں کی بھتہ گیری اور جھوٹی ایف آئی آر ایل پی جی کے کاروباری افراد کے خلاف بند نہ کی گئی تو جنوبی پنجاب میں ایل پی جی کی سیل جاری رکھنا ناممکن ہوجائے گا۔
جنوبی پنجاب میں معصوم جانوں کے بچاؤ کے لیے ایل پی جی دوکانوں کی سیفٹی کو بہتر کرنے کے لیے (ایل پی جی سیفٹی نکات)جاری کیے جائیں۔
جس کے بعدجنوبی پنجاب کی ایل پی جی دوکانوں پر کام کرنے والوں کو ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے ہر ضلع میں اپنے خرچے پر سول ڈیفنس سے ایل پی جی دوکانداروں کو آگ بھجانے کی ٹریننگ دلوائی جائے گی۔جس سے معصوم جانوں کے بچاؤ میں مدد ملے گی۔
اگر پولیس اور سول ڈیفنس کی بے جاہ مداخلت ختم نہ کی گئی جنوبی پنجاب (ملتان ڈویژن، ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور بہاول پور ڈویژن) میں 18,19دسمبر 2021 دن ہفتہ اور اتوار کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہو گی۔
ہم مطالبات کی مظوری تک احتجاج پر قائم رہیں گے ہڑتال کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ہر ضلع میں ٹیمیں اور تھانہ جات کی سطح پرمشتمل کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جو کہ تمام انتظامات کا جائزہ لے گی۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ جام شورو پلانٹ سے پروڈکشن کو فوری طور پر شروع کیا جائے ۔جنوبی پنجاب کے نمائندوں کو بلا کر فوری طور پر مسائل حل کئے جائیں تاکے عوام کو مشکلا ت کا سامنا نہ ہو۔



















