Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واپڈا ہسپتال کی دستیاب سہولیات واپس لینے کے لئے مافیا سرگرم

ماہانہ کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے اور میپکو کے 4 ہزار سے زائد ملازمین سے واپڈا ہسپتال کی دستیاب سہولیات واپس لینے کے لئے مافیا سرگرم ہوگیاہے۔

میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اور میپکو افسران کی ملی بھگت سے ملازمین اور ا ن کے اہلخانہ کو علاج معالجے کے لئے پرائیویٹ ہسپتالوں کے دھکے کھلانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

میپکو کے ہزاروں ملازمین کی میڈیکل انشورنس کرواکر انشورنس کمپنیوں، پرائیویٹ ہسپتالوں اور میڈیکل سٹورز سے بوگس بلوں کی مد میں کرپشن کرنیکا فیصلہ کرلیاگیا۔

نام نہاد یونینز کے کرپٹ لیڈرز/عہدیداران نے خاموشی اختیار کرلی۔

ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان،وفاقی وزیر توانائی اور سی ای او میپکو سے فوری طورپر علاج معالجے کی سستی سہولیات ختم کرنیکا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے چار ہزار سے زائد ملازمین،ان کے والدین اور بچوں کوواپڈا ہسپتال ملتان میں دستیاب علاج معالجے کی سستی سہولیات چھیننے کے لئے کرپٹ مافیا سرگرم ہوگیاہے۔

میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی سرپرستی میں میپکو ہیڈ کوارٹر کے چندافسران اور واپڈا ہسپتال ملتان کے میڈیکل آفیسرز کی ملی بھگت سے میپکو ملازمین کو میڈیکل انشورنس کی جانب دھکیل کر پرائیویٹ ہسپتالوں کے سپرد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کے مخصوص انشورنس کمپنیوں سے بھاری کمیشن لینے کے عوض ہزاروں ملازمین کی میڈیکل انشورنس کرواکر 50بیڈز کے اعلیٰ معیار کے حامل واپڈا ہسپتال ملتان کو ویران کیا جا رہا ہے، جس میں واپڈا ہسپتال ملتان کے ڈاکٹرز بھی مستفید ہوں گے ، جنہیں مقامی سطح پر ڈسپنسری کی شکل میں میڈیکل آفیسر تعینات کیاجائیگا۔

ذرائع کا کہناہے کہ واپڈا ہسپتال ملتان میں 50بیڈز، ایمرجنسی سروسز، سرجن، آنکھوں، گائنی، ڈینٹل، کارڈیک، پتھالوجسٹ، فزیوتھراپسٹ اور چائلڈ سپیشلسٹ تعینات ہیں ، جبکہ سٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹر، ایکسرے مشینیں اور لیبارٹری کی سہولیات بھی موجود ہیں ۔
جس سے میپکو ملازمین سمیت، این ٹی ڈی سی، واپڈا(واٹرونگ) اور جینکوز(تھرمل پاوراسٹیشنز) کے ہزاروں ملازمین مستفید ہورہے ہیں۔

مہنگائی کے بدترین دورمیں میپکو کے تقریباََ 4 ہزار ملازمین سے سستی سہولیات چھین کر پرائیویٹ ہسپتالوں کے دھکے کھلانے کی جانب دھکیلا جارہاہے، جس سے ملازمین کی مالی مشکلات میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ بوگس بلوں کی بھرمارکے ساتھ ساتھ ایک حد مقرر ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہناہے کہ واپڈا ہسپتال ملتان کا نیٹ ورک پورے جنوبی پنجاب میں پھیلا ہواہے جس سے 7ہزار سے زائد واٹر اینڈ پاور سیکٹر کے ملازمین مستفید ہورہے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ میپکو کے ہزاروں ملازمین کی میڈیکل انشورنس کرواکر انشورنس کمپنیوں، پرائیویٹ ہسپتالوں اور میڈیکل سٹورز سے بوگس بلوں کی مد میں کرپشن کرنیکا فیصلہ کرلیاگیا۔

پاکستان واپڈا ہائیڈروورکرز یونین اورپاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کے نام نہاد یونینز کے کرپٹ لیڈرز/عہدیداران نے خاموشی اختیار کرلی ہے، اور ملازمین کو رُلنے کے لئے چھوڑ دیاہے۔

میپکو ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان،وفاقی وزیر توانائی اور سی ای او میپکو سے فوری طورپر علاج معالجے کی سستی سہولیات ختم کرنیکا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button