Paid ad
Breaking NewsHot NewsSports

نیوزی لینڈ سیریز کو سازش سے ختم کیا گیا، دورہ انگلیندکےلئے 48 گھنٹے اہم :شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دورے کو سازش کے تحت ختم کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوئی، نیوزی لینڈ نے خود دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، ہم نے انہیں بغیر تماشائیوں کے بھی کھلینے کی پیشکش کی لیکن وہ راضی نہیں ہوئے، وزیراعظم نے بھی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کو سازش کے تحت ختم کیا گیا، دستانے پہنے ہاتھوں نے سازش کی ہے، نیوزی لینڈ نے چار ماہ سے سکیورٹی ٹیم بھیجی ہوئی تھی، اس ٹیم نے بھی سکیورٹی کی کلیئرنس دی تھی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم اپنا فیصلہ خود کرے گی ان کے لیے ہمارے پاس انتظامات مکمل ہیں، ہم ان کو بھی خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں، ہمارے ملک میں کرکٹ کے لیے سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ا انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان سےمتعلق48گھنٹے اہم ہیں، انگلش ٹیم کےدورہ پاکستان کے بھی انتظامات ‏مکمل ہیں ٹیم جو فیصلہ کرے گی یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button