زکریا یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اکیڈمک کونسل کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔
اجلاس میں رجسٹرار محمد زبیر احمد خان نے بطور سیکرٹری اجلاس کے فرائض سر انجام دیے، جبکہ اجلاس میں ڈینز ، چیئرمین حضرات ، ڈائریکٹرز ، لیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی نے بھی بطور ممبر شرکت کی۔
اجلاس میں رجسٹرار محمد زبیر احمد خان نے ایجنڈا پیش کیا، جس کے مطابق متفقہ طور پر ڈیپارٹمنٹ آف ایگرانومی کو انسٹیٹیوٹ آف ایگرانومی بنانے کی منظوری دی گئی، جبکہ دیگر شعبہ جات اور انسٹیٹیوٹس کی تبدیلی کے حوالے سے کیس کو بورڈ آف فیکلٹی کو ریفر کر دیا گیا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ یونیورسٹی میں کوئی بھی ویک اینڈ پروگرام ایچ ای سی کی اجازت کے بغیر شروع نہیں کیاجائے گا۔
اجلاس میں ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کانام تبدیل کرکے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی رکھنے کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بیچلر آف سائنس ان انفارمیشن سیکورٹی اور متعدد ڈیپارٹمنٹس میں انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بورڈ فیکلٹی آف لاء بنانے اور لائبریری کمیٹی تشکیل دینے سمیت ایچ ای سی کی گریجوایٹ پالیسی اور یونیورسٹی کی 2023 کی پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں متعدد شعبہ جات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی شروع کرنے اور متعدد شعبہ جات کی اپ گریڈیشن اور سکیم آف سٹڈیز کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بی ایس سی انرجی انجینئرنگ ٹیکنالوجی شروع کرنے اور متعدد ڈیپارٹمنٹس میں ایچ ای سی کے سلیبس کے مطابق شارٹ کورسز کو شروع کرنے کی بھی اجازت دی گئی۔
اجلاس میں اساتذہ کرام کی جانب سے اکیڈمک پروگرام کے لیے دی جانے والی تجاویز کو بھی سراہا گیا۔