Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں انسداد خسرہ مہم کا 90 فیصد ہدف حاصل کرلیاگیا

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں جاری انسداد خسرہ مہم کے اہداف 90فی صد حاصل کرلئے گئے ہیں اب تک 15 سال کی عمر کے 18 لاکھ بچوں کو خسرے کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خسرہ مہم کے دوران پولیو اور کورونا وائرس سے بچاوکی ویکسین بھی کی جارہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد خسرہ مہم کے سلسلے میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی اور سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شعیب گورمانی،ڈی ایچ او ڈاکٹر علی مہدی نے بھی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے نے کہا کہ خسرے کی قومی مہم کے آخری روز 27نومبر تک ہر گھر میں بچوں تک پہنچ کر ویکسی نیشن کی جائے گی تاکہ کوئی نونہال اس موذی مرض کا شکار نہ ہوسکے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع ملتان صوبے بھر میں خسرہ و کورونا ویکسی نیشن مہم میں ٹاپ ٹین اضلاع میں شامل ہے۔محکمہ صحت کی ٹیموں کی بھرپور مانیٹرنگ کیلئے ضلعی انتظامیہ نے مربوط میکنزم بھی تشکیل دے رکھا ہے۔
قبل ازیں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شعیب گورمانی نے مہم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button