ملتان ڈسٹرکٹ ون ڈے ناک آوٹ کرکٹ چیمپیئن شپ
ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ملتان ڈسٹرکٹ ون ڈے ناک آوٹ کرکٹ چیمپین شپ کے میچ میں علی جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 196رنز بنائے، علی ارشد 43، عبدالٰلہ 26، صلاح الدین اور زوہیب نے 21-21 جبکہ ریاض خان اور احسن نے 20- 20 رنز بنائے، ملک کرکٹ کلب کی طرف سے محمد احسن چار خیراللٰہ نے تین جبکہ خاور ملک اور صدام خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد میں کھیلتے ہوئے ملک کرکٹ کلب نے مین آف دی میچ عابد کے شاندار 99 رنز کی اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
محمد عرفان 29 ناٹ آوٹ نوید احمد 23 حسن حمید نے 20 رنز بنائے، علی جمخانہ کی طرف سے ابیل نے پانچ جبکہ ریاض خان اور محمد زوہیب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ وسیم شاہ اور عبد الرؤف ایمپائرز سلمان علی سکورر تھے۔
آج دو میچ کھیلے جائیں گے نیو ملتان کلب اور کیپری کینٹ کلب سپورٹس گراونڈ جبکہ پاک الیون کلب اور عبد الحفیظ میموریل ایم سی جی نواں شہر ملتان میں مدمقابل ہونگے۔