Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

لاہور میں پانچویں سالانہ مینگو فیسٹیول شروع

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان اور ڈیسوم مال لاہور کے تعاون سے پانچویں سالانہ مینگو فیسٹیول کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کیا۔

اس میلے کا موضوع”کاروباری نیٹ ورک اور کمیونٹی کی تعمیر”اور أم کی مختلف اقسام کے سٹالز کی نمائش تھا۔جس میں 50 سے زائد أم کی اقسام نمائش کے لئے لگائی گئیں۔

میلے کا بنیادی مقصد أم کی پیداوار فصل کے بعد انتظام ویلیو ایڈیشن، ویلیو چین میں بہتری اور ملکی برأمد مارکیٹنگ کے بارے میں صلاحیت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ڈیسوم مال میں نمائش کا مقصد پاکستان کی برأمدات میں بہتری اور أم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔زرعی ماہرین کے مطابق پاکستان أم پیدا کرنے والا چوتھا سب سے بڑا ملک ہے جو عالمی أم کی پیداوار کا 8 فیصد حصہ بنتا ہے۔پاکستان میں أم کی کاشت کا کل رقبہ 1.70ملین ہیکٹر ہے۔اس وقت پاکستان میں أم کی متعدد ورائٹیز ہیں جن میں سے 9 رجسٹرڈ ہیں۔أم کی مشہور اقسام جن میں چونسہ،سندھڑی، انور لٹور اور لنگڑا شامل ہیں جو اپنے بے مثال ذائقے کے لیے مشہور ہیں۔أم کی کل سالانہ پیداوار تقریبا 1.75ملین ٹن ہے جبکہ برأمد کی اوسط مقدار 000۔125میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ سال پاکستانی أم جاپان،امریکہ،مراکش،جنوبی کوریا،جی سی سی،وسطی ایشیا،مشرق بعید،یورپی یونین اور برطانیہ سمیت کئی نئے ممالک کو برأمد کیے گئے۔مہمانوں نے آم کی مختلف اقسام کا معائنہ بھی کیا اور زرعی یونیورسٹی ملتان کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ مینگو فیسٹیول زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان میں برانڈ بن گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ ہر سال مینگو فیسٹیول سے کسانوں کی پیداوار اور آم کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔آخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ أم کے ساتھ ساتھ ہم دوسرے پھلوں کی نمائش کا اہتمام بھی کریں گے۔رانا اصف حیات ٹیپو نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم أم سے محبت کرنے والوں کو ایک چھتری کے نیچے پریمیم معیار کے أم دیکھنے اور خریدنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شہری سمیت سید جعفر گیلانی ،یونیورسٹی انتظامیہ بھی موجود تھی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button