Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی: مینگو نرسری کے حوالے سے ٹریننگ سیشن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر کے زیر اہتمام مینگو نرسری کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے بتایا کہ نرسری سرٹیفکیشن کا آغاز آسٹریلوی وفد کی 2006ء کی آمد سے ہوا، جس کو مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے سائنس دانوں کی انتھک محنتوں سے آہستہ آہستہ آم کی نرسری والوں نے اپنایا اور اب تقریبا 18 سال کی محنت کا نتیجہ ظاہر ہو رہا ہے۔

حافظ آصف الرحمن پرنسپل سائنٹسٹ مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان نے آم کی نرسری کی سرٹیفکیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور آم کے پھل کی پیداوار اور اچھی کوالٹی کو منسوب کیا۔

مزید براں انہوں نے کاشتکاروں کی آم کی سرٹیفائیڈ نرسری کو وسعت دینے میں مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کی کاوشوں کے بارے بتایا۔

ڈاکٹر کاشف رزاق پرنسپل انویسٹیگیٹر و چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر نے مینگو نرسری کے پروجیکٹ (16820.NRPU) جو کہ ایچ ای سی نے فنڈ کیا ہے کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا اور یہ بھی کہا کہ آج کی مینگو نرسری بھی اسی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

سید انعام اللہ بخاری سائنٹیفک آفیسر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان نے آم کی تصدیق شدہ نرسری پیدا کرنے کے طریقہ کار کا تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے آم کی گٹھلی لگانے سے آم کی نرسری کی ٹنل،آم کی نرسری کی پیوند کاری نگہداشت کو اجاگر کیا۔

محمد عمیر پروجیکٹ ریسرچ آفیسر نے آم کی نرسری میڈیا کے اجزاء ان کی اہمیت اور اس کی تیاری کے بارے میں بتایا۔ ڈاکٹر سمیع اللہ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ہارٹیکلچر نے مینگو نرسری کی رجسٹریشن کے مراحل اور طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔

ٹریننگ سیشن کے آخر میں تمام شرکاء کے لیے عملی طور پر تمام مراحل کو فیلڈ میں کر کے دکھایا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button