Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مینگو فیسٹول کا دوسرا روز : شائقین کا رش، آم سے بنی ڈشیز کا مقابلہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی،مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان اور ڈی ایچ اے ملتان کے اشتراک سے مینگو فیسٹیول کے دوسرے دن ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس کے زیر اہتمام آموں کی نمائش اور مینگو سے بنی ڈشز کا اہتمام کیا گیا۔

تہوار میں مینگو ڈشز مقابلے، ثقافتی شو اور مینگو ورائٹی ڈسپلے کے ذریعے ملتان کی کمیونٹی کی یادوں کو تازہ کیا گیا۔

دوسرے روز کی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے تہوار نہ صرف کسانوں کی بہتری کے لیے ہوتے ہیں بلکہ عام کمیونٹی بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان نہ صرف مینگو پر کام کر رہی ہے، بلکہ جنوبی پنجاب کی زراعت کی بہتری کے لیے بھی کوشاں ہے۔ آج بچوں کی مینگو کی بنی ڈشز دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے چیئرمین شعبہ فوڈ سائنس ڈاکٹر محمد شہباز کی اس کاوش کو سراہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک چھت تلے اکٹھا کیا۔
خصوصا بچوں کی مینگو سے بنی ڈشز کے مقابلہ جات کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔

مزید کہا کہ ام کی فصل پر جدید تحقیق کر کے زیادہ درجہ حرارت پر اچھی پیداوار دینے والی اقسام حاصل کی جا سکتی ہیں۔

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رمضان نے یونیورسٹی انتظامیہ اور ڈی ایچ اے کو مبارکباد دی جو مل کر ہر سال مینگو فیسٹیول کا انعقاد کروا کر عام کسان کے لیے بہتری کا باعث بنتے ہیں۔
ایسے میلوں سے مینگو گروورز اپنی پیداوار اور کوالٹی میں بہتری لا سکتے ہیں۔

چیئرمین شعبہ فوڈ سائنس ڈاکٹر محمد شہباز نے مینگو ڈشز مقابلوں میں معروف ہوٹل انڈسٹری اور ٹریننگ انسٹیٹیوشنز جن میں رمادہ، کوتھم، دی ارینا،جیڈ کافی، باربی کیو ٹو نائٹ،ٹائمز انسٹیٹیوٹ، فزیو انسٹیٹیوٹ کا حصہ لینے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

آخر میں زرعی یونیورسٹی ملتان کے کلبوں کے طلباء نے شرکاء کو محظوظ کرنے کے لیے مختلف ثقافتی ڈرامے، ٹیبلو پرفارمنس پیش کی۔

یہ میلہ مقامی کمیونٹی کے لیے کھلا ہے، اور ملتان ڈویژن کے رہائشیوں کی تفریح اور آم کے کاشتکاروں
کی شاندار نمائش کے لیے ایک کیلنڈر سرگرمی بن گیا ہے۔

اس موقع ڈاکٹر عظمی قریشی وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان،الطاف شاہد، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر عابد حسین سمیت دیگر فیکلٹی مینگو گروورز اور کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button