Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

یوم آزادی پر میراتھن ریس لاہور میں کرانے کا فیصلہ

یوتھ افیئر اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام آزادی میراتھن دوڈ 11 اگست کو لاہور میں ہوگی،جس میں صوبہ بھر کے نوجوان شرکت کریں گے۔

پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی پروگرام کے سلسلہ میں میراتھن ریس گیارہ اگست کو لاہور میں منعقد ہوگی۔

ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر جشن یوم آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے منانے کے سلسلہ میں یوتھ افئیر اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کا پروگرام مرتب دیا ہے۔

جس کے مطابق مرد اور خواتین کے لیے آزادی میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں مرد اتھلیٹس کے لیے بارہ کلومیٹر اور خواتین کے لیے تین کلومیٹر کا ٹریک رکھا گیا ہے۔

مرد اتھلیٹس کے پہلا انعام تین لاکھ روپے دوسرا انعام دو لاکھ تیسرا انعام ایک لاکھ جبکہ چوتھی پوزیشن کے حامل دس افراد کو فی کس پچاس ہزار روپے کیش انعام دیا جائے گا جبکہ خواتین اتھلیٹس میں پہلا انعام ایک لاکھ دوسرا انعام پچھتر ہزار روپے تیسرا انعام پچاس ہزار روپے جبکہ چوتھی پوزیشن کی حامل دس خواتین اتھلیٹس کو فی کس پچیس ہزارروپے انعام دیا جائے گا۔میراتھن ریس اتوار گیارہ اگست 2024 صبح سات بجے لبرٹی راونڈ اباءوٹ لاہور سے شروع ہوگی۔

شرکت کے خواہشمند کھلاڑی یوتھ افئیر اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ویب سائٹ پر سکین کر کے کرواسکتے ہیں.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button