Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ملتان اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام میراتھن ریس

قیام پاکستان کی 75ویں سالگرہ کےسلسلہ میں ڈسڑکٹ ایڈمنسٹریشن ملتان اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام میراتھن ریس چونگی نمبر چھ تا گھنٹہ گھر چوک منعقد ہوئی۔

اے سی سٹی خواجہ عمیر کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اس ریس کے انتظامات قابل تعریف تھے۔

ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف کی زیر نگرانی ریس میں شرکت کرنے والی کھلاڑی جن کی تعداد سینکڑوں میں تھی کی رجسڑیشن کی گئی ۔

ریس کا آغاز اے ڈی سی ہیڈ کواٹر رانا اخلاق احمد، اے ڈی سی ریونیو امیر حسن ، اور اےڈی سی جنرل رضوان نذیر نے اے سی سٹی خواجہ عمیر کے ہمراہ باقاعدہ ربن کاٹ کراور سفید اور سبز رنگ کے خوبصورت غبارے فضا میں چھوڑ کرکیا۔

میرا تھن میں شریک کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔

میراتھن ریس میں سخت مقابلے کے بعد محمد احسن نے پہلی، لقمان نے دوسری جبکہ ناصر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر ایک سادہ پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی ہیڈکواٹر رانا اخلاق احمد نے کہا کہ۔قائد اعظم کی عظمت کو سلام انہوں نے مسلمانوں کے لیی۔انتھک محنت کے بعد ایک آزاد ملک حاصل کرلیا ،جس کی آزاد فضا میں ہم سانس لے رہے ہیں۔

اے ڈی سی ریونیو امیر حسن نے کہا کہ ملک پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانی کے صلہ میں وجود میں آیا تھا۔

ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز نہ کریں اور اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے انتھک محنت کریں۔

اے ڈی سی جنرل رضوان نذیر نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ پر اس طرح کے مقابلہ جات کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو آزادی کی احساس سے روشناس کرانا ہے، تاکہ ہمارے نوجوانوں اپنے ملک کی قدر رو قیمت سے آگاہ ہوسکیں۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمان نے پہلی پوزیشن لینے والے محمد احسن کو شیلڈ اور دس ہزار روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے لقمان کو شیلڈ اور سات ہزار، جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے ناصر کو شیلڈ اور پانچ ہزار روپے کیش پرائز دیا۔

جبکہ اے سی سٹی خواجہ عمیر نے فاروق لطیف ڈی ایس او ملتان کے ہمراہ شرکائے ریس میں مختلف انعامات تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button