Breaking NewsEducationتازہ ترین
قرآن پڑھانے کیلئے اساتذہ کی بھرتیوں سے قبل ماسٹر ٹرینرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کیلئے اساتذہ کی بھرتیوں سے قبل ماسٹر ٹرینرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔
بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کیلئے اساتذہ کی بھرتیوں سے قبل ماسٹر ٹرینرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عربی زبان پر عبور رکھنے والے 596 ماسٹرز ٹرینر سکولوں کیلئے بھرتی کیے جائیں گے۔
ایم فل اسلامیات، ایم فل عربی، شہادتہ العالمیہ کے ڈگری یافتہ افراد درخواستیں جمع کراسکیں گے۔
ماسٹر ٹرینرز کیلئے اہلیت میں ایک سال تک قرآن کا ترجمہ اور احادیث پڑھانے کا تجربہ شامل کیا گیا ہے۔
قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ ماسٹر ٹرینر کی بھرتیوں کیلئے آن لائن پورٹل قائم کر دیا گیا ۔
20 جنوری تک اہل امیدوار قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ پورٹل پر آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گئے۔



















