Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان بورڈ کی جانب سے میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2026 کے لیے رول نمبر سلپس جاری

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک (پہلا سال) امتحان 2026 کے انعقاد کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

بورڈ حکام کے مطابق میٹرک پہلا سال کے سالانہ امتحانات کا آغاز 27 مارچ 2026 سے ہوگا جبکہ امیدواروں کی رول نمبر سلپس آن لائن جاری کر دی گئی ہیں۔

تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بورڈ کی حدود میں واقع تمام سرکاری اور الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان اپنے اداروں کے امیدواروں کو رول نمبر سلپس فراہم کریں۔

اس سلسلے میں طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رول نمبر سلپس حاصل کرنے کے لیے اپنے ادارے کے ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل سے رابطہ کریں۔

اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ امیدواران اپنی رول نمبر سلپس تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید برآں پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے فراہم کردہ پتوں پر بذریعہ ڈاک بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

بورڈ حکام نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رول نمبر سلپ وصول کرتے وقت اس پر درج تمام کوائف مثلاً نام، والد کا نام، امتحانی مرکز اور دیگر معلومات کو اچھی طرح چیک کریں۔ اگر کسی امیدوار کی رول نمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی درکار ہو تو وہ فوری طور پر میٹرک برانچ تعلیمی بورڈ ملتان سے رابطہ کر کے مطلوبہ تصحیح کروا لے، بصورت دیگر بعد ازاں کسی بھی مسئلے کی ذمہ داری امیدوار پر عائد ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کو رول نمبر سلپ بذریعہ ڈاک موصول نہ ہو تو وہ اپنا داخلہ فارم نمبر اور ٹوکن نمبر درج کر کے آن لائن سسٹم کے ذریعے رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ اگر کسی امیدوار کا داخلہ آن لائن سسٹم میں بھی موجود نہ ہو تو وہ فوری طور پر داخلہ فیس جمع کروانے کے ثبوت کے ساتھ ذاتی طور پر کنٹرولر امتحانات میٹرک یا اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات سے رابطہ کرے تاکہ اس کی رول نمبر سلپ جاری کی جا سکے۔

تعلیمی بورڈ ملتان نے تمام امیدواروں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ اپنی ایک عدد تازہ ترین مصدقہ تصویر رول نمبر سلپ کے ساتھ لازمی منسلک کریں تاکہ امتحان کے دوران کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button